90

Surah Al-Balad

سُورَةُ البَلَدِ
The City 20 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Balad takes an oath by Makkah and describes the steep path to salvation through freeing slaves, feeding the hungry, and showing compassion.

1
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِ ۟ۙ
Urdu

نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی

2
وَاَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِ ۟ۙ
Urdu

اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے

3
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۟ۙ
Urdu

اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی

4
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍ ۟ؕ
Urdu

درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے

5
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌ ۟ۘ
Urdu

کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟

6
یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا ۟ؕ
Urdu

کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا

7
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌ ۟ؕ
Urdu

کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟

8
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِ ۟ۙ
Urdu

کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں

9
وَلِسَانًا وَّشَفَتَیْنِ ۟ۙ
Urdu

اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟

10
وَهَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِ ۟ۚ
Urdu

اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟

11
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ ۟ؗۖ
Urdu

مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی

12
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُ ۟ؕ
Urdu

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟

13
فَكُّ رَقَبَةٍ ۟ۙ
Urdu

کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا

14
اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍ ۟ۙ
Urdu

یا فاقے کے دن

15
یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ ۟ۙ
Urdu

کسی قریبی یتیم

16
اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍ ۟ؕ
Urdu

یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا

17
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ ۟ؕ
Urdu

پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی

18
اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ ۟ؕ
Urdu

یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے

19
وَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ۟ؕ
Urdu

اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں

20
عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ ۟۠
Urdu

ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی