Surah Al-Humaza
سُورَةُ الهُمَزَةِSurah Al-Humazah condemns backbiters and slanderers who amass wealth thinking it will make them immortal. It describes their punishment in the Crusher.
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ۟ۙ
تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے
لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ ۟ۙ
جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا
یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗ ۟ۚ
وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا
كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ ۟ؗۖ
ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُ ۟ؕ
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟
نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُ ۟ۙ
اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی
الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْـِٕدَةِ ۟ؕ
جو دلوں تک پہنچے گی
اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌ ۟ۙ
وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی
فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ ۟۠
(اِس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے)