Surah Al-Infitaar
سُورَةُ الانفِطَارِSurah Al-Infitar describes the sky splitting apart on the Day of Judgment. It reminds humans of Allah's blessings and the recording of all deeds.
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْ ۟ۙ
When the sky breaks apart
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ ۟ۙ
And when the stars fall, scattering,
اور جب تارے بکھر جائیں گے
وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ۟ۙ
And when the seas are erupted
اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ ۟ۙ
And when the [contents of] graves are scattered,
اور جب قبریں کھول دی جائیں گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ ۟ؕ
A soul will [then] know what it has put forth and kept back.
اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِ ۟ۙ
O mankind, what has deceived you concerning your Lord, the Generous,
اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا
الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَ ۟ۙ
Who created you, proportioned you, and balanced you?
جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا
فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ۟ؕ
In whatever form He willed has He assembled you.
اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِ ۟ۙ
No! But you deny the Recompense.
ہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو
وَاِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَ ۟ۙ
And indeed, [appointed] over you are keepers,
حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں
كِرَامًا كَاتِبِیْنَ ۟ۙ
Noble and recording;
ایسے معزز کاتب
یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ ۟
They know whatever you do.
جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ ۟ۙ
Indeed, the righteous will be in pleasure,
یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍ ۟ۚۖ
And indeed, the wicked will be in Hellfire.
اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے
یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ ۟
They will [enter to] burn therein on the Day of Recompense,
جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآىِٕبِیْنَ ۟ؕ
And never therefrom will they be absent.
اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ۙ
And what can make you know what is the Day of Recompense?
اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟
ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ؕ
Then, what can make you know what is the Day of Recompense?
ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟
یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْـًٔا ؕ وَالْاَمْرُ یَوْمَىِٕذٍ لِّلّٰهِ ۟۠
It is the Day when a soul will not possess for another soul [power to do] a thing; and the command, that Day, is [entirely] with Allah.
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا