Surah Al-Mursalaat
سُورَةُ المُرۡسَلَاتِSurah Al-Mursalat takes oaths by winds sent forth and repeatedly asks, 'Woe that Day to the deniers!' It warns of the Day of Judgment.
وَالْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا ۟ۙ
By those [winds] sent forth in gusts
قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًا ۟ۙ
And the winds that blow violently
پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشْرًا ۟ۙ
And [by] the winds that spread [clouds]
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا ۟ۙ
And those [angels] who bring criterion
پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًا ۟ۙ
And those [angels] who deliver a message
پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں
عُذْرًا اَوْ نُذْرًا ۟ۙ
As justification or warning,
عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌ ۟ؕ
Indeed, what you are promised is to occur.
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْ ۟ۙ
So when the stars are obliterated
پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے
وَاِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ ۟ۙ
And when the heaven is opened
اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا
وَاِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ ۟ۙ
And when the mountains are blown away
اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْ ۟ؕ
And when the messengers' time has come...
اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی)
لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْ ۟ؕ
For what Day was it postponed?
کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟
لِیَوْمِ الْفَصْلِ ۟ۚ
For the Day of Judgement.
فیصلے کے روز کے لیے
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِ ۟ؕ
And what can make you know what is the Day of Judgement?
اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَ ۟ؕ
Did We not destroy the former peoples?
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ ۟
Then We will follow them with the later ones.
پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ ۟
Thus do We deal with the criminals.
مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ ۟ۙ
Did We not create you from a liquid disdained?
کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ ۟ۙ
And We placed it in a firm lodging
اور ایک مقررہ مدت تک،
اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ ۟ۙ
For a known extent.
اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟
فَقَدَرْنَا ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ ۟
And We determined [it], and excellent [are We] to determine.
تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا ۟ۙ
Have We not made the earth a container
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا
اَحْیَآءً وَّاَمْوَاتًا ۟ۙ
Of the living and the dead?
زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی
وَّجَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّاَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًا ۟ؕ
And We placed therein lofty, firmly set mountains and have given you to drink sweet water.
اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰی مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ ۟ۚ
[They will be told], "Proceed to that which you used to deny.
چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰی ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍ ۟ۙ
Proceed to a shadow [of smoke] having three columns
چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے
لَّا ظَلِیْلٍ وَّلَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِ ۟ؕ
[But having] no cool shade and availing not against the flame."
نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ ۟ۚ
Indeed, it throws sparks [as huge] as a fortress,
وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌ ۟ؕ
As if they were yellowish [black] camels.
(جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَ ۟ۙ
This is a Day they will not speak,
یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے
وَلَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ ۟
Nor will it be permitted for them to make an excuse.
اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَالْاَوَّلِیْنَ ۟
This is the Day of Judgement; We will have assembled you and the former peoples.
یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ ۟
So if you have a plan, then plan against Me.
اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟۠
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۙ
Indeed, the righteous will be among shades and springs
متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں
وَّفَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَ ۟ؕ
And fruits from whatever they desire,
اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں)
كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِیْٓـًٔا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۟
[Being told], "Eat and drink in satisfaction for what you used to do."
کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۟
Indeed, We thus reward the doers of good.
ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
كُلُوْا وَتَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ ۟
[O disbelievers], eat and enjoy yourselves a little; indeed, you are criminals.
کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
وَاِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ ۟
And when it is said to them, "Bow [in prayer]," they do not bow.
جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
Woe, that Day, to the deniers.
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ ۟۠
Then in what statement after the Qur'an will they believe?
اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟