79

Surah An-Naazi’aat

سُورَةُ النَّازِعَاتِ
Those Who Drag Forth 46 Ayahs Meccan Juz 30

Surah An-Nazi'at describes angels who extract souls and the events of resurrection. It includes a brief account of Musa and Pharaoh.

1
وَالنّٰزِعٰتِ غَرْقًا ۟ۙ
Urdu

قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں

2
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشْطًا ۟ۙ
Urdu

اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں

3
وَّالسّٰبِحٰتِ سَبْحًا ۟ۙ
Urdu

اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں

4
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًا ۟ۙ
Urdu

پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں

5
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًا ۟ۘ
Urdu

پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں

6
یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ۟ۙ
Urdu

جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا

7
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ ۟ؕ
Urdu

اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا

8
قُلُوْبٌ یَّوْمَىِٕذٍ وَّاجِفَةٌ ۟ۙ
Urdu

کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے

9
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ ۟ۘ
Urdu

نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی

10
یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِ ۟ؕ
Urdu

یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟

11
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً ۟ؕ
Urdu

کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟"

12
قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ ۟ۘ
Urdu

کہنے لگے "یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!"

13
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۟ۙ
Urdu

حالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی

14
فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ ۟ؕ
Urdu

اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے

15
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰی ۟ۘ
Urdu

کیا تمہیں موسیٰؑ کے قصے کی خبر پہنچی ہے؟

16
اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًی ۟ۚ
Urdu

جب اس کے رب نے اُسے طویٰ کی مقدس وادی میں پکارا تھا

17
اِذْهَبْ اِلٰی فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰی ۟ؗۖ
Urdu

کہ "فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے

18
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤی اَنْ تَزَكّٰی ۟ۙ
Urdu

اور اس سے کہہ کیا تو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے

19
وَاَهْدِیَكَ اِلٰی رَبِّكَ فَتَخْشٰی ۟ۚ
Urdu

اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا) خوف تیرے اندر پیدا ہو؟"

20
فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰی ۟ؗۖ
Urdu

پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر) اُس کو بڑی نشانی دکھائی

21
فَكَذَّبَ وَعَصٰی ۟ؗۖ
Urdu

مگر اُس نے جھٹلا دیا اور نہ مانا

22
ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰی ۟ؗۖ
Urdu

پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا

23
فَحَشَرَ فَنَادٰی ۟ؗۖ
Urdu

اور لوگوں کو جمع کر کے اس نے پکار کر کہا

24
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰی ۟ؗۖ
Urdu

"میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں"

25
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰی ۟ؕ
Urdu

آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا

26
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰی ۟ؕ۠
Urdu

درحقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے

27
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ ؕ بَنٰىهَا ۟ۙ
Urdu

کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایا

28
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَا ۟ۙ
Urdu

اُس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا

29
وَاَغْطَشَ لَیْلَهَا وَاَخْرَجَ ضُحٰىهَا ۪۟
Urdu

اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا

30
وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَا ۟ؕ
Urdu

اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا

31
اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعٰىهَا ۪۟
Urdu

اُس کے اندر سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا

32
وَالْجِبَالَ اَرْسٰىهَا ۟ۙ
Urdu

اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے

33
مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ ۟ؕ
Urdu

سامان زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے

34
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰی ۟ؗۖ
Urdu

پھر جب وہ ہنگامہ عظیم برپا ہوگا

35
یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰی ۟ۙ
Urdu

جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا

36
وَبُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰی ۟
Urdu

اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی

37
فَاَمَّا مَنْ طَغٰی ۟ۙ
Urdu

تو جس نے سرکشی کی تھی

38
وَاٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا ۟ۙ
Urdu

اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی

39
فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰی ۟ؕ
Urdu

دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی

40
وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَنَهَی النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰی ۟ۙ
Urdu

اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا تھا

41
فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰی ۟ؕ
Urdu

جنت اس کا ٹھکانا ہوگی

42
یَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَا ۟ؕ
Urdu

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟"

43
فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَا ۟ؕ
Urdu

تمہارا کیا کام کہ اس کا وقت بتاؤ

44
اِلٰی رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَا ۟ؕ
Urdu

اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے

45
اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَا ۟ؕ
Urdu

تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے

46
كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا ۟۠
Urdu

جس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ (یہ دنیا میں یا حالت موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھیرے ہیں