Surah An-Naba
سُورَةُ النَّبَإِSurah An-Naba questions what people dispute about—the great news of resurrection. It presents signs in creation proving Allah's power to resurrect.
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَ ۟ۚ
About what are they asking one another?
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِ ۟ۙ
About the great news -
کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں
الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَ ۟ؕ
That over which they are in disagreement.
جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ ۟ۙ
No! They are going to know.
ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائیگا
ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ ۟
Then, no! They are going to know.
ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا ۟ۙ
Have We not made the earth a resting place?
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا
وَّالْجِبَالَ اَوْتَادًا ۟
And the mountains as stakes?
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا
وَّخَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا ۟ۙ
And We created you in pairs
اور تمہیں (مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا
وَّجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ۟ۙ
And made your sleep [a means for] rest
اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا
وَّجَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًا ۟ۙ
And made the night as clothing
اور رات کو پردہ پوش
وَّجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ۪۟
And made the day for livelihood
اور دن کو معاش کا وقت بنایا
وَّبَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ۟ۙ
And constructed above you seven strong [heavens]
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیے
وَّجَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا ۟
And made [therein] a burning lamp
اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا
وَّاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ۟ۙ
And sent down, from the rain clouds, pouring water
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی
لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۟ۙ
That We may bring forth thereby grain and vegetation
تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی
وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًا ۟ؕ
And gardens of entwined growth.
اور گھنے باغ اگائیں؟
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًا ۟ۙ
Indeed, the Day of Judgement is an appointed time -
بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا ۟ۙ
The Day the Horn is blown and you will come forth in multitudes
جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گے
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا ۟ۙ
And the heaven is opened and will become gateways
اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا
وَّسُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ۟ؕ
And the mountains are removed and will be [but] a mirage.
اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ۟
Indeed, Hell has been lying in wait
درحقیقت جہنم ایک گھات ہے
لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًا ۟ۙ
For the transgressors, a place of return,
سرکشوں کا ٹھکانا
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًا ۟ۚ
In which they will remain for ages [unending].
جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا ۟ۙ
They will not taste therein [any] coolness or drink
اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے
اِلَّا حَمِیْمًا وَّغَسَّاقًا ۟ۙ
Except scalding water and [foul] purulence -
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون
جَزَآءً وِّفَاقًا ۟ؕ
An appropriate recompense.
(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًا ۟ۙ
Indeed, they were not expecting an account
وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے
وَّكَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًا ۟ؕ
And denied Our verses with [emphatic] denial.
اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھا
وَكُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًا ۟ۙ
But all things We have enumerated in writing.
اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا ۟۠
"So taste [the penalty], and never will We increase you except in torment."
اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا ۟ۙ
Indeed, for the righteous is attainment -
یقیناً متقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے
حَدَآىِٕقَ وَاَعْنَابًا ۟ۙ
Gardens and grapevines
باغ اور انگور
وَّكَوَاعِبَ اَتْرَابًا ۟ۙ
And full-breasted [companions] of equal age
اور نوخیر ہم سن لڑکیاں
وَّكَاْسًا دِهَاقًا ۟ؕ
And a full cup.
اور چھلکتے ہوئے جام
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّلَا كِذّٰبًا ۟ۚ
No ill speech will they hear therein or any falsehood -
وہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ۟ۙ
[As] reward from your Lord, [a generous] gift [made due by] account,
جزا اور کافی انعام تمہارے رب کی طرف سے
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًا ۟ۚ
[From] the Lord of the heavens and the earth and whatever is between them, the Most Merciful. They possess not from Him [authority for] speech.
اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَالْمَلٰٓىِٕكَةُ صَفًّا ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا ۟
The Day that the Spirit and the angels will stand in rows, they will not speak except for one whom the Most Merciful permits, and he will say what is correct.
جس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہونگے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّهٖ مَاٰبًا ۟
That is the True Day; so he who wills may take to his Lord a [way of] return.
وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے
اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَیَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا ۟۠
Indeed, We have warned you of a near punishment on the Day when a man will observe what his hands have put forth and the disbeliever will say, "Oh, I wish that I were dust!"
ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آ لگا ہے جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے، اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا