102

Surah At-Takaathur

سُورَةُ التَّكَاثُرِ
The Rivalry in Worldly Increase 8 Ayahs Meccan Juz 30

Surah At-Takathur warns against the distraction of competing for more worldly possessions until death. It promises questioning about blessings.

1
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُ ۟ۙ
Urdu

تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے

2
حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ۟ؕ
Urdu

یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو

3
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۟ۙ
Urdu

ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا

4
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۟ؕ
Urdu

پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا

5
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِ ۟ؕ
Urdu

ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)

6
لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَ ۟ۙ
Urdu

تم دوزخ دیکھ کر رہو گے

7
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْنِ ۟ۙ
Urdu

پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے

8
ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ یَوْمَىِٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ ۟۠
Urdu

پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی