Surah At-Tin
سُورَةُ التِّينِSurah At-Tin takes oaths by the fig and olive, then declares that humans were created in the best form but can fall to the lowest unless they believe.
وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ ۟ۙ
قسم ہے انجیر اور زیتون کی
وَطُوْرِ سِیْنِیْنَ ۟ۙ
اور طور سینا کی
وَهٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِ ۟ۙ
اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ ۟ؗ
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا
ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَ ۟ۙ
پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ ۟ؕ
سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے
فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِ ۟ؕ
پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟
اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ ۟۠
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟