80

Surah Abasa

سُورَةُ عَبَسَ
He Frowned 42 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Abasa begins with a gentle reproach to the Prophet for turning away from a blind man. It emphasizes that guidance is for all who seek it.

1
عَبَسَ وَتَوَلّٰۤی ۟ۙ
Urdu

ترش رو ہوا، اور بے رخی برتی

2
اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰى ۟ؕ
Urdu

اِس بات پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آ گیا

3
وَمَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّ ۟ۙ
Urdu

تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے

4
اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰى ۟ؕ
Urdu

یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟

5
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰى ۟ۙ
Urdu

جو شخص بے پروائی برتتا ہے

6
فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰى ۟ؕ
Urdu

اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو

7
وَمَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰى ۟ؕ
Urdu

حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟

8
وَاَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰى ۟ۙ
Urdu

اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے

9
وَهُوَ یَخْشٰى ۟ۙ
Urdu

اور وہ ڈر رہا ہوتا ہے

10
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰى ۟ۚ
Urdu

اس سے تم بے رخی برتتے ہو

11
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ۟ۚ
Urdu

ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے

12
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗ ۟ۘ
Urdu

جس کا جی چاہے اِسے قبول کرے

13
فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ۟ۙ
Urdu

یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں

14
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ ۟ۙ
Urdu

بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں

15
بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍ ۟ۙ
Urdu

معزز اور نیک کاتبوں کے

16
كِرَامٍ بَرَرَةٍ ۟ؕ
Urdu

ہاتھوں میں رہتے ہیں

17
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗ ۟ؕ
Urdu

لعنت ہو انسان پر، کیسا سخت منکر حق ہے یہ

18
مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ ۟ؕ
Urdu

کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟

19
مِنْ نُّطْفَةٍ ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۟ۙ
Urdu

نطفہ کی ایک بوند سے اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی

20
ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗ ۟ۙ
Urdu

پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی

21
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗ ۟ۙ
Urdu

پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا

22
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗ ۟ؕ
Urdu

پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اٹھا کھڑا کرے

23
كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗ ۟ؕ
Urdu

ہرگز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا

24
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤ ۟ۙ
Urdu

پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے

25
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا ۟ۙ
Urdu

ہم نے خوب پانی لنڈھایا

26
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا ۟ۙ
Urdu

پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑا

27
فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّا ۟ۙ
Urdu

پھر اُس کے اندر اگائے غلے

28
وَّعِنَبًا وَّقَضْبًا ۟ۙ
Urdu

اور انگور اور ترکاریاں

29
وَّزَیْتُوْنًا وَّنَخْلًا ۟ۙ
Urdu

اور زیتون اور کھجوریں

30
وَّحَدَآىِٕقَ غُلْبًا ۟ۙ
Urdu

اور گھنے باغ

31
وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا ۟ۙ
Urdu

اور طرح طرح کے پھل، اور چارے

32
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ ۟ؕ
Urdu

تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست کے طور پر

33
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ ۟ؗ
Urdu

آخرکار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی

34
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِ ۟ۙ
Urdu

اُس روز آدمی اپنے بھائی

35
وَاُمِّهٖ وَاَبِیْهِ ۟ۙ
Urdu

اور اپنی ماں اور اپنے باپ

36
وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِیْهِ ۟ؕ
Urdu

اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا

37
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىِٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِ ۟ؕ
Urdu

ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا

38
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ مُّسْفِرَةٌ ۟ۙ
Urdu

کچھ چہرے اُس روز دمک رہے ہوں گے

39
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ۟ۚ
Urdu

ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گے

40
وَوُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌ ۟ۙ
Urdu

اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑ رہی ہوگی

41
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ۟ؕ
Urdu

اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی

42
اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ۟۠
Urdu

یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے