80

Surah Abasa

سُورَةُ عَبَسَ
He Frowned 42 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Abasa begins with a gentle reproach to the Prophet for turning away from a blind man. It emphasizes that guidance is for all who seek it.

1
عَبَسَ وَتَوَلّٰۤی ۟ۙ
Urdu

(محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے

2
اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰى ۟ؕ
Urdu

کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا

3
وَمَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّ ۟ۙ
Urdu

اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا

4
اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰى ۟ؕ
Urdu

یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا

5
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰى ۟ۙ
Urdu

جو پروا نہیں کرتا

6
فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰى ۟ؕ
Urdu

اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو

7
وَمَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰى ۟ؕ
Urdu

حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں

8
وَاَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰى ۟ۙ
Urdu

اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا

9
وَهُوَ یَخْشٰى ۟ۙ
Urdu

اور (خدا سے) ڈرتا ہے

10
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰى ۟ۚ
Urdu

اس سے تم بےرخی کرتے ہو

11
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ۟ۚ
Urdu

دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے

12
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗ ۟ۘ
Urdu

پس جو چاہے اسے یاد رکھے

13
فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ۟ۙ
Urdu

قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)

14
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ ۟ۙ
Urdu

جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں

15
بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍ ۟ۙ
Urdu

لکھنے والوں کے ہاتھوں میں

16
كِرَامٍ بَرَرَةٍ ۟ؕ
Urdu

جو سردار اور نیکو کار ہیں

17
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗ ۟ؕ
Urdu

انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے

18
مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗ ۟ؕ
Urdu

اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟

19
مِنْ نُّطْفَةٍ ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۟ۙ
Urdu

نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا

20
ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗ ۟ۙ
Urdu

پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا

21
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗ ۟ۙ
Urdu

پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا

22
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗ ۟ؕ
Urdu

پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا

23
كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗ ۟ؕ
Urdu

کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا

24
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤ ۟ۙ
Urdu

تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے

25
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّا ۟ۙ
Urdu

بے شک ہم ہی نے پانی برسایا

26
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا ۟ۙ
Urdu

پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا

27
فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّا ۟ۙ
Urdu

پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا

28
وَّعِنَبًا وَّقَضْبًا ۟ۙ
Urdu

اور انگور اور ترکاری

29
وَّزَیْتُوْنًا وَّنَخْلًا ۟ۙ
Urdu

اور زیتون اور کھجوریں

30
وَّحَدَآىِٕقَ غُلْبًا ۟ۙ
Urdu

اور گھنے گھنے باغ

31
وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا ۟ۙ
Urdu

اور میوے اور چارا

32
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْ ۟ؕ
Urdu

(یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا

33
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ ۟ؗ
Urdu

تو جب (قیامت کا) غل مچے گا

34
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِ ۟ۙ
Urdu

اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا

35
وَاُمِّهٖ وَاَبِیْهِ ۟ۙ
Urdu

اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے

36
وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِیْهِ ۟ؕ
Urdu

اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے

37
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَىِٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِ ۟ؕ
Urdu

ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا

38
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ مُّسْفِرَةٌ ۟ۙ
Urdu

اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے

39
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ ۟ۚ
Urdu

خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)

40
وَوُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌ ۟ۙ
Urdu

اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی

41
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ ۟ؕ
Urdu

(اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی

42
اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ ۟۠
Urdu

یہ کفار بدکردار ہیں