100

Surah Al-Aadiyaat

سُورَةُ العَادِيَاتِ
The Chargers 11 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Adiyat takes oaths by charging warhorses and criticizes human ingratitude. It reminds that Allah knows what hearts conceal.

1
وَالْعٰدِیٰتِ ضَبْحًا ۟ۙ
Urdu

ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں

2
فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًا ۟ۙ
Urdu

پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں

3
فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًا ۟ۙ
Urdu

پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں

4
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًا ۟ۙ
Urdu

پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں

5
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًا ۟ۙ
Urdu

پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں

6
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ ۟ۚ
Urdu

کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے

7
وَاِنَّهٗ عَلٰی ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌ ۟ۚ
Urdu

اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے

8
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌ ۟ؕ
Urdu

وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے

9
اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ ۟ۙ
Urdu

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے

10
وَحُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِ ۟ۙ
Urdu

اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے

11
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَىِٕذٍ لَّخَبِیْرٌ ۟۠
Urdu

بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا