87

Surah Al-A’laa

سُورَةُ الأَعۡلَىٰ
The Most High 19 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-A'la glorifies Allah Most High and promises ease for the Prophet in memorizing revelation. It emphasizes preferring the Hereafter.

1
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَی ۟ۙ
Urdu

(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو

2
الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰی ۟
Urdu

جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا

3
وَالَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰی ۟
Urdu

اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا

4
وَالَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰی ۟
Urdu

اور جس نے چارہ اگایا

5
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰی ۟ؕ
Urdu

پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا

6
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤی ۟ۙ
Urdu

ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے

7
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا یَخْفٰی ۟ؕ
Urdu

مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی

8
وَنُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰی ۟ۚۖ
Urdu

ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے

9
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰی ۟ؕ
Urdu

سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو

10
سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰی ۟ۙ
Urdu

جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا

11
وَیَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَی ۟ۙ
Urdu

اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا

12
الَّذِیْ یَصْلَی النَّارَ الْكُبْرٰی ۟ۚ
Urdu

جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا

13
ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَلَا یَحْیٰی ۟ؕ
Urdu

پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا

14
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰی ۟ۙ
Urdu

بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا

15
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰی ۟ؕ
Urdu

اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا

16
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا ۟ۚۖ
Urdu

مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو

17
وَالْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّاَبْقٰی ۟ؕ
Urdu

حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے

18
اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰی ۟ۙ
Urdu

یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے

19
صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَمُوْسٰی ۟۠
Urdu

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں