96

Surah Al-Alaq

سُورَةُ العَلَقِ
The Clot 19 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Alaq contains the first revelation to the Prophet, commanding him to read in Allah's name. It warns against human transgression.

1
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَ ۟ۚ
Urdu

(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا

2
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ ۟ۚ
Urdu

جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا

3
اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْرَمُ ۟ۙ
Urdu

پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

4
الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ ۟ۙ
Urdu

جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا

5
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ ۟ؕ
Urdu

اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا

6
كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤی ۟ۙ
Urdu

مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے

7
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰی ۟ؕ
Urdu

جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے

8
اِنَّ اِلٰی رَبِّكَ الرُّجْعٰی ۟ؕ
Urdu

کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

9
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰی ۟ۙ
Urdu

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے

10
عَبْدًا اِذَا صَلّٰی ۟ؕ
Urdu

(یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے

11
اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَی الْهُدٰۤی ۟ۙ
Urdu

بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو

12
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰی ۟ؕ
Urdu

یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)

13
اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰی ۟ؕ
Urdu

اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)

14
اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰی ۟ؕ
Urdu

کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے

15
كَلَّا لَىِٕنْ لَّمْ یَنْتَهِ ۙ۬ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِیَةِ ۟ۙ
Urdu

دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے

16
نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ ۟ۚ
Urdu

یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال

17
فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗ ۟ۙ
Urdu

تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے

18
سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَ ۟ۙ
Urdu

ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے

19
كَلَّا ؕ لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ۟
Urdu

دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا