85

Surah Al-Burooj

سُورَةُ البُرُوجِ
The Great Stars 22 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Buruj tells of the People of the Trench who were persecuted for their faith. It affirms Allah's power and the Quran's preservation.

1
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ ۟ۙ
Urdu

قسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کی

2
وَالْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ ۟ۙ
Urdu

اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے

3
وَشَاهِدٍ وَّمَشْهُوْدٍ ۟ؕ
Urdu

اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی

4
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ ۟ۙ
Urdu

کہ مارے گئے گڑھے والے

5
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ ۟ۙ
Urdu

(اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی

6
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌ ۟ۙ
Urdu

جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے

7
وَّهُمْ عَلٰی مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌ ۟ؕ
Urdu

اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے

8
وَمَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ ۟ۙ
Urdu

اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے

9
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ ۟ؕ
Urdu

جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے

10
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِ ۟ؕ
Urdu

جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے

11
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ؔؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُ ۟ؕ
Urdu

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی

12
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌ ۟ؕ
Urdu

درحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے

13
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَیُعِیْدُ ۟ۚ
Urdu

وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا

14
وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ ۟ۙ
Urdu

اور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہے

15
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ ۟ۙ
Urdu

عرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہے

16
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ ۟ؕ
Urdu

اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے

17
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِ ۟ۙ
Urdu

کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟

18
فِرْعَوْنَ وَثَمُوْدَ ۟ؕ
Urdu

فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی؟

19
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍ ۟ۙ
Urdu

مگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں

20
وَّاللّٰهُ مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ مُّحِیْطٌ ۟ۚ
Urdu

حالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے

21
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ ۟ۙ
Urdu

(اُن کے جھٹلانے سے اِس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا) بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے

22
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ ۟۠
Urdu

اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے