85

Surah Al-Burooj

سُورَةُ البُرُوجِ
The Great Stars 22 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Buruj tells of the People of the Trench who were persecuted for their faith. It affirms Allah's power and the Quran's preservation.

1
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ ۟ۙ
Urdu

آسمان کی قسم جس میں برج ہیں

2
وَالْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ ۟ۙ
Urdu

اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے

3
وَشَاهِدٍ وَّمَشْهُوْدٍ ۟ؕ
Urdu

اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی

4
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ ۟ۙ
Urdu

کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے

5
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِ ۟ۙ
Urdu

(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا

6
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌ ۟ۙ
Urdu

جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے

7
وَّهُمْ عَلٰی مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌ ۟ؕ
Urdu

اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے

8
وَمَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ ۟ۙ
Urdu

ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے

9
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰی كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ ۟ؕ
Urdu

وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

10
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِ ۟ؕ
Urdu

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا

11
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُ ۟ؕ
Urdu

(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے

12
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌ ۟ؕ
Urdu

بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے

13
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَیُعِیْدُ ۟ۚ
Urdu

وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا

14
وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ ۟ۙ
Urdu

اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

15
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ ۟ۙ
Urdu

عرش کا مالک بڑی شان والا

16
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ ۟ؕ
Urdu

جو چاہتا ہے کر دیتا ہے

17
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِ ۟ۙ
Urdu

بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے

18
فِرْعَوْنَ وَثَمُوْدَ ۟ؕ
Urdu

(یعنی) فرعون اور ثمود کا

19
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍ ۟ۙ
Urdu

لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں

20
وَّاللّٰهُ مِنْ وَّرَآىِٕهِمْ مُّحِیْطٌ ۟ۚ
Urdu

اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے

21
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ ۟ۙ
Urdu

(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے

22
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ ۟۠
Urdu

لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)