89

Surah Al-Fajr

سُورَةُ الفَجۡرِ
The Dawn 30 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Fajr takes oaths by dawn and the nights, then recounts the destruction of Ad, Thamud, and Pharaoh. It addresses the human attachment to wealth.

1
وَالْفَجْرِ ۟ۙ
Urdu

قسم ہے فجر کی

2
وَلَیَالٍ عَشْرٍ ۟ۙ
Urdu

اور دس راتوں کی

3
وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ ۟ۙ
Urdu

اور جفت اور طاق کی

4
وَالَّیْلِ اِذَا یَسْرِ ۟ۚ
Urdu

اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو

5
هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍ ۟ؕ
Urdu

کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟

6
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ۟
Urdu

تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا

7
اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ ۟
Urdu

اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ

8
الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ ۟
Urdu

جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟

9
وَثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ ۟
Urdu

اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟

10
وَفِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ ۟
Urdu

اور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟

11
الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ ۟
Urdu

یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی

12
فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ ۟
Urdu

اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا

13
فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ ۟ۚۙ
Urdu

آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا

14
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ ۟ؕ
Urdu

حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے

15
فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِ ۟ؕ
Urdu

مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا

16
وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِ ۟ۚ
Urdu

اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا

17
كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَ ۟ۙ
Urdu

ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے

18
وَلَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ ۟ۙ
Urdu

اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے

19
وَتَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا ۟ۙ
Urdu

اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

20
وَّتُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا ۟ؕ
Urdu

اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو

21
كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا ۟ۙ
Urdu

ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی

22
وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۟ۚ
Urdu

اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے

23
وَجِایْٓءَ یَوْمَىِٕذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۙ۬ یَوْمَىِٕذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰی لَهُ الذِّكْرٰی ۟ؕ
Urdu

اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟

24
یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْ ۟ۚ
Urdu

وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!

25
فَیَوْمَىِٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ ۟ۙ
Urdu

پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں

26
وَّلَا یُوْثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌ ۟ؕ
Urdu

اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں

27
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّةُ ۟ۗۖ
Urdu

(دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن!

28
ارْجِعِیْۤ اِلٰی رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةً ۟ۚ
Urdu

چل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے

29
فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ ۟ۙ
Urdu

شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں

30
وَادْخُلِیْ جَنَّتِیْ ۟۠
Urdu

اور داخل ہو جا میری جنت میں