89

Surah Al-Fajr

سُورَةُ الفَجۡرِ
The Dawn 30 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Fajr takes oaths by dawn and the nights, then recounts the destruction of Ad, Thamud, and Pharaoh. It addresses the human attachment to wealth.

1
وَالْفَجْرِ ۟ۙ
Urdu

فجر کی قسم

2
وَلَیَالٍ عَشْرٍ ۟ۙ
Urdu

اور دس راتوں کی

3
وَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ ۟ۙ
Urdu

اور جفت اور طاق کی

4
وَالَّیْلِ اِذَا یَسْرِ ۟ۚ
Urdu

اور رات کی جب جانے لگے

5
هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍ ۟ؕ
Urdu

اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)

6
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ۟
Urdu

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا

7
اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ ۟
Urdu

(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد

8
الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ ۟
Urdu

کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے

9
وَثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ ۟
Urdu

اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے

10
وَفِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ ۟
Urdu

اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا

11
الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ ۟
Urdu

یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے

12
فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ ۟
Urdu

اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے

13
فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ ۟ۚۙ
Urdu

تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا

14
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ ۟ؕ
Urdu

بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے

15
فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِ ۟ؕ
Urdu

مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی

16
وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِ ۟ۚ
Urdu

اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا

17
كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَ ۟ۙ
Urdu

نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے

18
وَلَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْكِیْنِ ۟ۙ
Urdu

اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو

19
وَتَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّا ۟ۙ
Urdu

اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو

20
وَّتُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا ۟ؕ
Urdu

اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو

21
كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا ۟ۙ
Urdu

تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی

22
وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۟ۚ
Urdu

اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے

23
وَجِایْٓءَ یَوْمَىِٕذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۙ۬ یَوْمَىِٕذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَاَنّٰی لَهُ الذِّكْرٰی ۟ؕ
Urdu

اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)

24
یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْ ۟ۚ
Urdu

کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا

25
فَیَوْمَىِٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ ۟ۙ
Urdu

تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا

26
وَّلَا یُوْثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌ ۟ؕ
Urdu

اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا

27
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّةُ ۟ۗۖ
Urdu

اے اطمینان پانے والی روح!

28
ارْجِعِیْۤ اِلٰی رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةً ۟ۚ
Urdu

اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی

29
فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ ۟ۙ
Urdu

تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا

30
وَادْخُلِیْ جَنَّتِیْ ۟۠
Urdu

اور میری بہشت میں داخل ہو جا