88

Surah Al-Ghaashiya

سُورَةُ الغَاشِيَةِ
The Overwhelming 26 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Ghashiyah describes the overwhelming event (Day of Judgment) with vivid imagery of the fate of the wicked and the bliss of the righteous.

1
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِ ۟ؕ
Urdu

بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے

2
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ خَاشِعَةٌ ۟ۙ
Urdu

اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے

3
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ۟ۙ
Urdu

سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے

4
تَصْلٰی نَارًا حَامِیَةً ۟ۙ
Urdu

دہکتی آگ میں داخل ہوں گے

5
تُسْقٰی مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍ ۟ؕ
Urdu

ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا

6
لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍ ۟ۙ
Urdu

اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)

7
لَّا یُسْمِنُ وَلَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍ ۟ؕ
Urdu

جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے

8
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ نَّاعِمَةٌ ۟ۙ
Urdu

اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے

9
لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌ ۟ۙ
Urdu

اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل

10
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍ ۟ۙ
Urdu

بہشت بریں میں

11
لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةً ۟ؕ
Urdu

وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے

12
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌ ۟ۘ
Urdu

اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے

13
فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌ ۟ۙ
Urdu

وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے

14
وَّاَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ ۟ۙ
Urdu

اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے

15
وَّنَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌ ۟ۙ
Urdu

اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے

16
وَّزَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌ ۟ؕ
Urdu

اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی

17
اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَی الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْ ۟ۥ
Urdu

یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں

18
وَاِلَی السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْ ۟ۥ
Urdu

اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے

19
وَاِلَی الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْ ۟ۥ
Urdu

اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں

20
وَاِلَی الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْ ۟ۥ
Urdu

اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی

21
فَذَكِّرْ ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌ ۟ؕ
Urdu

تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو

22
لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍ ۟ۙ
Urdu

تم ان پر داروغہ نہیں ہو

23
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰی وَكَفَرَ ۟ۙ
Urdu

ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا

24
فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَ ۟ؕ
Urdu

تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا

25
اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْ ۟ۙ
Urdu

بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے

26
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ ۟۠
Urdu

پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے