74

Surah Al-Muddaththir

سُورَةُ المُدَّثِّرِ
The Cloaked One 56 Ayahs Meccan Juz 29

Surah Al-Muddaththir contains one of the earliest revelations, commanding the Prophet to rise and warn. It describes the punishment of a proud denier.

1
یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُ ۟ۙ
Urdu

اے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے

2
قُمْ فَاَنْذِرْ ۟
Urdu

اٹھو اور خبردار کرو

3
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ ۟
Urdu

اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو

4
وَثِیَابَكَ فَطَهِّرْ ۟
Urdu

اور اپنے کپڑے پاک رکھو

5
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ ۟
Urdu

اور گندگی سے دور رہو

6
وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ ۟
Urdu

اور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے

7
وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ ۟ؕ
Urdu

اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو

8
فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ ۟ۙ
Urdu

اچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی

9
فَذٰلِكَ یَوْمَىِٕذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌ ۟ۙ
Urdu

وہ دن بڑا ہی سخت دن ہوگا

10
عَلَی الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ ۟
Urdu

کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا

11
ذَرْنِیْ وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا ۟ۙ
Urdu

چھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے

12
وَّجَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًا ۟ۙ
Urdu

بہت سا مال اُس کو دیا

13
وَّبَنِیْنَ شُهُوْدًا ۟ۙ
Urdu

اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے

14
وَّمَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًا ۟ۙ
Urdu

اور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی

15
ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَ ۟ۗۙ
Urdu

پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں

16
كَلَّا ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًا ۟ؕ
Urdu

ہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے

17
سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًا ۟ؕ
Urdu

میں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا

18
اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَ ۟ۙ
Urdu

اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی

19
فَقُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَ ۟ۙ
Urdu

تو خدا کی مار اس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی

20
ثُمَّ قُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَ ۟ۙ
Urdu

ہاں، خدا کی مار اُس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی

21
ثُمَّ نَظَرَ ۟ۙ
Urdu

پھر (لوگوں کی طرف) دیکھا

22
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ۟ۙ
Urdu

پھر پیشانی سیکڑی اور منہ بنایا

23
ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ ۟ۙ
Urdu

پھر پلٹا اور تکبر میں پڑ گیا

24
فَقَالَ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُ ۟ۙ
Urdu

آخرکار بولا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک جادو جو پہلے سے چلا آ رہا ہے

25
اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ ۟ؕ
Urdu

یہ تو یہ ایک انسانی کلام ہے

26
سَاُصْلِیْهِ سَقَرَ ۟
Urdu

عنقریب میں اسے دوزخ میں جھونک دوں گا

27
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُ ۟ؕ
Urdu

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟

28
لَا تُبْقِیْ وَلَا تَذَرُ ۟ۚ
Urdu

نہ باقی رکھے نہ چھوڑے

29
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ ۟ۚۖ
Urdu

کھال جھلس دینے والی

30
عَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ ۟ؕ
Urdu

انیس کارکن اُس پر مقرر ہیں

31
وَمَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓىِٕكَةً ۪ وَّمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا ۙ لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَیَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّلَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَالْمُؤْمِنُوْنَ ۙ وَلِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّالْكٰفِرُوْنَ مَاذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَیَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ ؕ وَمَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ؕ وَمَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰی لِلْبَشَرِ ۟۠
Urdu

ہم نے دوزخ کے یہ کارکن فرشتے بنائے ہیں، اور ان کی تعداد کو کافروں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے، تاکہ اہل کتاب کو یقین آ جائے اور ایمان لانے والوں کا ایمان بڑھے، اور اہل کتاب اور مومنین کسی شک میں نہ رہیں، اور دل کے بیمار اور کفار یہ کہیں کہ بھلا اللہ کا اِس عجیب بات سے کیا مطلب ہو سکتا ہے اِس طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخش دیتا ہے اور تیرے رب کے لشکروں کو خود اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور اس دوزخ کا ذکر اِس کے سوا کسی غرض کے لیے نہیں کیا گیا ہے کہ لوگوں کو اس سے نصیحت ہو

32
كَلَّا وَالْقَمَرِ ۟ۙ
Urdu

ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی

33
وَالَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَ ۟ۙ
Urdu

اور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے

34
وَالصُّبْحِ اِذَاۤ اَسْفَرَ ۟ۙ
Urdu

اور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے

35
اِنَّهَا لَاِحْدَی الْكُبَرِ ۟ۙ
Urdu

یہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے

36
نَذِیْرًا لِّلْبَشَرِ ۟ۙ
Urdu

انسانوں کے لیے ڈراوا

37
لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَ ۟ؕ
Urdu

تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے

38
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌ ۟ۙ
Urdu

ہر متنفس، اپنے کسب کے بدلے رہن ہے

39
اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِ ۟ؕۛ
Urdu

دائیں بازو والوں کے سوا

40
فِیْ جَنّٰتٍ ۛ۫ یَتَسَآءَلُوْنَ ۟ۙ
Urdu

جو جنتوں میں ہوں گے وہاں وہ،

41
عَنِ الْمُجْرِمِیْنَ ۟ۙ
Urdu

مجرموں سے پوچھیں گے

42
مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ ۟
Urdu

"تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟"

43
قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ ۟ۙ
Urdu

وہ کہیں گے "ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے

44
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَ ۟ۙ
Urdu

اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے

45
وَكُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىِٕضِیْنَ ۟ۙ
Urdu

اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے

46
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِ ۟ۙ
Urdu

اور روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے

47
حَتّٰۤی اَتٰىنَا الْیَقِیْنُ ۟ؕ
Urdu

یہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آ گیا"

48
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَ ۟ؕ
Urdu

اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی

49
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَ ۟ۙ
Urdu

آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں

50
كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌ ۟ۙ
Urdu

گویا یہ جنگلی گدھے ہیں