74

Surah Al-Muddaththir

سُورَةُ المُدَّثِّرِ
The Cloaked One 56 Ayahs Meccan Juz 29

Surah Al-Muddaththir contains one of the earliest revelations, commanding the Prophet to rise and warn. It describes the punishment of a proud denier.

1
یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُ ۟ۙ
Urdu

اے (محمدﷺ) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو

2
قُمْ فَاَنْذِرْ ۟
Urdu

اُٹھو اور ہدایت کرو

3
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ ۟
Urdu

اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو

4
وَثِیَابَكَ فَطَهِّرْ ۟
Urdu

اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو

5
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ ۟
Urdu

اور ناپاکی سے دور رہو

6
وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ ۟
Urdu

اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو

7
وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ ۟ؕ
Urdu

اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو

8
فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ ۟ۙ
Urdu

جب صور پھونکا جائے گا

9
فَذٰلِكَ یَوْمَىِٕذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌ ۟ۙ
Urdu

وہ دن کا مشکل دن ہوگا

10
عَلَی الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ ۟
Urdu

(یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا

11
ذَرْنِیْ وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا ۟ۙ
Urdu

ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا

12
وَّجَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًا ۟ۙ
Urdu

اور مال کثیر دیا

13
وَّبَنِیْنَ شُهُوْدًا ۟ۙ
Urdu

اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے

14
وَّمَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًا ۟ۙ
Urdu

اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی

15
ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَ ۟ۗۙ
Urdu

ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دیں

16
كَلَّا ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًا ۟ؕ
Urdu

ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے

17
سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًا ۟ؕ
Urdu

ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے

18
اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَ ۟ۙ
Urdu

اس نے فکر کیا اور تجویز کی

19
فَقُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَ ۟ۙ
Urdu

یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی

20
ثُمَّ قُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَ ۟ۙ
Urdu

پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی

21
ثُمَّ نَظَرَ ۟ۙ
Urdu

پھر تامل کیا

22
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ۟ۙ
Urdu

پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا

23
ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ ۟ۙ
Urdu

پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا

24
فَقَالَ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُ ۟ۙ
Urdu

پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے

25
اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ ۟ؕ
Urdu

(پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے

26
سَاُصْلِیْهِ سَقَرَ ۟
Urdu

ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کریں گے

27
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُ ۟ؕ
Urdu

اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟

28
لَا تُبْقِیْ وَلَا تَذَرُ ۟ۚ
Urdu

(وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی

29
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ ۟ۚۖ
Urdu

اور بدن جھلس کر سیاہ کردے گی

30
عَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ ۟ؕ
Urdu

اس پر اُنیس داروغہ ہیں

31
وَمَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓىِٕكَةً ۪ وَّمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا ۙ لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَیَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّلَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَالْمُؤْمِنُوْنَ ۙ وَلِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّالْكٰفِرُوْنَ مَاذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَیَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ ؕ وَمَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ؕ وَمَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰی لِلْبَشَرِ ۟۠
Urdu

اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے

32
كَلَّا وَالْقَمَرِ ۟ۙ
Urdu

ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم

33
وَالَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَ ۟ۙ
Urdu

اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے

34
وَالصُّبْحِ اِذَاۤ اَسْفَرَ ۟ۙ
Urdu

اور صبح کی جب روشن ہو

35
اِنَّهَا لَاِحْدَی الْكُبَرِ ۟ۙ
Urdu

کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے

36
نَذِیْرًا لِّلْبَشَرِ ۟ۙ
Urdu

(اور) بنی آدم کے لئے مؤجب خوف

37
لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَ ۟ؕ
Urdu

جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے

38
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌ ۟ۙ
Urdu

ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے

39
اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِ ۟ؕۛ
Urdu

مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ)

40
فِیْ جَنّٰتٍ ۛ۫ یَتَسَآءَلُوْنَ ۟ۙ
Urdu

(کہ) وہ باغہائے بہشت میں (ہوں گے اور) پوچھتے ہوں گے

41
عَنِ الْمُجْرِمِیْنَ ۟ۙ
Urdu

(یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے

42
مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ ۟
Urdu

کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟

43
قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ ۟ۙ
Urdu

وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے

44
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَ ۟ۙ
Urdu

اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے

45
وَكُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىِٕضِیْنَ ۟ۙ
Urdu

اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے

46
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِ ۟ۙ
Urdu

اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے

47
حَتّٰۤی اَتٰىنَا الْیَقِیْنُ ۟ؕ
Urdu

یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی

48
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَ ۟ؕ
Urdu

(تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی

49
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَ ۟ۙ
Urdu

ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں

50
كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌ ۟ۙ
Urdu

گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں