83

Surah Al-Mutaffifin

سُورَةُ المُطَفِّفِينَ
The Defrauding 36 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Mutaffifin condemns those who cheat in weights and measures. It contrasts the record of the wicked with that of the righteous.

1
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ ۟ۙ
Urdu

تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے

2
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَی النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ ۟ؗۖ
Urdu

جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں

3
وَاِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّزَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَ ۟ؕ
Urdu

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں

4
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىِٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ ۟ۙ
Urdu

کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن،

5
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟

6
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟ؕ
Urdu

اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

7
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍ ۟ؕ
Urdu

ہرگز نہیں، یقیناً بد کاروں کا نامہ اعمال قید خانے کے دفتر میں ہے

8
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌ ۟ؕ
Urdu

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟

9
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ ۟ؕ
Urdu

ایک کتاب ہے لکھی ہوئی

10
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟ۙ
Urdu

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

11
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ ۟ؕ
Urdu

جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں

12
وَمَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

اور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہے

13
اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ ۟ؕ
Urdu

اُسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں

14
كَلَّا بَلْ ٚ رَانَ عَلٰی قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ ۟
Urdu

ہرگز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے برے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے

15
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَىِٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ ۟ؕ
Urdu

ہرگز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے رب کی دید سے محروم رکھے جائیں گے

16
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِ ۟ؕ
Urdu

پھر یہ جہنم میں جا پڑیں گے

17
ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ ۟ؕ
Urdu

پھر اِن سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

18
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَ ۟ؕ
Urdu

ہرگز نہیں، بے شک نیک آدمیوں کا نامہ اعمال بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہے

19
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَ ۟ؕ
Urdu

اور تمہیں کیا خبر کہ کیا ہے وہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر؟

20
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ ۟ۙ
Urdu

ایک لکھی ہوئی کتاب ہے

21
یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَ ۟ؕ
Urdu

جس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیں

22
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

بے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے

23
عَلَی الْاَرَآىِٕكِ یَنْظُرُوْنَ ۟ۙ
Urdu

اونچی مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے

24
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِ ۟ۚ
Urdu

ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے

25
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍ ۟ۙ
Urdu

ان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مشک کی مہر لگی ہوگی

26
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ ؕ وَفِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ ۟ؕ
Urdu

جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں

27
وَمِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

اُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی

28
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَ ۟ؕ
Urdu

یہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گے

29
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ ۟ؗۖ
Urdu

مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے

30
وَاِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ ۟ؗۖ
Urdu

جب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھے

31
وَاِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤی اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ ۟ؗۖ
Urdu

اپنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے

32
وَاِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَ ۟ۙ
Urdu

اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں

33
وَمَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَ ۟ؕ
Urdu

حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے

34
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَ ۟ۙ
Urdu

آج ایمان لانے والے کفار پر ہنس رہے ہیں

35
عَلَی الْاَرَآىِٕكِ ۙ یَنْظُرُوْنَ ۟ؕ
Urdu

مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں

36
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ ۟۠
Urdu

مل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے