83

Surah Al-Mutaffifin

سُورَةُ المُطَفِّفِينَ
The Defrauding 36 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Mutaffifin condemns those who cheat in weights and measures. It contrasts the record of the wicked with that of the righteous.

1
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَ ۟ۙ
Urdu

ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے

2
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَی النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ ۟ؗۖ
Urdu

جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں

3
وَاِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّزَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَ ۟ؕ
Urdu

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں

4
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓىِٕكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ ۟ۙ
Urdu

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے

5
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں

6
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۟ؕ
Urdu

جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

7
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍ ۟ؕ
Urdu

سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں

8
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌ ۟ؕ
Urdu

اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟

9
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ ۟ؕ
Urdu

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

10
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟ۙ
Urdu

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

11
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ ۟ؕ
Urdu

(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

12
وَمَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے

13
اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ ۟ؕ
Urdu

جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

14
كَلَّا بَلْ رَانَ عَلٰی قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ ۟
Urdu

دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے

15
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَىِٕذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ ۟ؕ
Urdu

بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے

16
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِ ۟ؕ
Urdu

پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے

17
ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ ۟ؕ
Urdu

پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے

18
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَ ۟ؕ
Urdu

(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں

19
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَ ۟ؕ
Urdu

اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟

20
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌ ۟ۙ
Urdu

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

21
یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَ ۟ؕ
Urdu

جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں

22
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے

23
عَلَی الْاَرَآىِٕكِ یَنْظُرُوْنَ ۟ۙ
Urdu

تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے

24
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِ ۟ۚ
Urdu

تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے

25
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍ ۟ۙ
Urdu

ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی

26
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ ؕ وَفِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَ ۟ؕ
Urdu

جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں

27
وَمِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی

28
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَ ۟ؕ
Urdu

وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے

29
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ ۟ؗۖ
Urdu

جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے

30
وَاِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ ۟ؗۖ
Urdu

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے

31
وَاِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤی اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ ۟ؗۖ
Urdu

اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

32
وَاِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَ ۟ۙ
Urdu

اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں

33
وَمَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَ ۟ؕ
Urdu

حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے

34
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَ ۟ۙ
Urdu

تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے

35
عَلَی الْاَرَآىِٕكِ ۙ یَنْظُرُوْنَ ۟ؕ
Urdu

(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے

36
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ ۟۠
Urdu

تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا