101

Surah Al-Qaari’a

سُورَةُ القَارِعَةِ
The Calamity 11 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Qari'ah describes the striking calamity of Judgment Day when people will be like scattered moths and mountains like carded wool.

1
اَلْقَارِعَةُ ۟ۙ
Urdu

کھڑ کھڑانے والی

2
مَا الْقَارِعَةُ ۟ۚ
Urdu

کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

3
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُ ۟ؕ
Urdu

اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

4
یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ ۟ۙ
Urdu

(وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے

5
وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ ۟ؕ
Urdu

اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون

6
فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ ۟ۙ
Urdu

تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے

7
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍ ۟ؕ
Urdu

وہ دل پسند عیش میں ہو گا

8
وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ ۟ۙ
Urdu

اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے

9
فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌ ۟ؕ
Urdu

اس کا مرجع ہاویہ ہے

10
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا هِیَهْ ۟ؕ
Urdu

اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟

11
نَارٌ حَامِیَةٌ ۟۠
Urdu

دہکتی ہوئی آگ ہے