Surah Al-Qadr
سُورَةُ القَدۡرِSurah Al-Qadr describes the Night of Decree (Laylat al-Qadr) when the Quran was revealed—a night better than a thousand months.
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِ ۟ۚۖ
ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
وَمَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِ ۟ؕ
اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
لَیْلَةُ الْقَدْرِ ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ ۟ؕ
شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَالرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍ ۟ۙۛ
اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
سَلٰمٌ ۛ۫ هِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ ۟۠
یہ (رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے