75

Surah Al-Qiyaama

سُورَةُ القِيَامَةِ
The Resurrection 40 Ayahs Meccan Juz 29

Surah Al-Qiyamah vividly describes the Day of Resurrection and the human soul's accountability. It affirms that Allah can resurrect even fingertips.

1
لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ ۟ۙ
Urdu

نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی

2
وَلَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ۟ؕ
Urdu

اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی

3
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗ ۟ؕ
Urdu

کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟

4
بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤی اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ ۟
Urdu

ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں

5
بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗ ۟ۚ
Urdu

مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے

6
یَسْـَٔلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِ ۟ؕ
Urdu

پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟"

7
فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ ۟ۙ
Urdu

پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے

8
وَخَسَفَ الْقَمَرُ ۟ۙ
Urdu

اور چاند بے نور ہو جائیگا

9
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ۟ۙ
Urdu

اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے

10
یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ ۟ۚ
Urdu

اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟"

11
كَلَّا لَا وَزَرَ ۟ؕ
Urdu

ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی

12
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ لْمُسْتَقَرُّ ۟ؕ
Urdu

اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا

13
یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىِٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَ ۟ؕ
Urdu

اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا

14
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰی نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌ ۟ۙ
Urdu

بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے

15
وَّلَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗ ۟ؕ
Urdu

چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے

16
لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖ ۟ؕ
Urdu

اے نبیؐ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو

17
اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَقُرْاٰنَهٗ ۟ۚۖ
Urdu

اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے

18
فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗ ۟ۚ
Urdu

لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو

19
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗ ۟ؕ
Urdu

پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے

20
كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ ۟ۙ
Urdu

ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت رکھتے ہو

21
وَتَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَ ۟ؕ
Urdu

اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو

22
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۟ۙ
Urdu

اُس روز کچھ چہرے تر و تازہ ہونگے

23
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ۟ۚ
Urdu

اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے

24
وَوُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍۭ بَاسِرَةٌ ۟ۙ
Urdu

اور کچھ چہرے اداس ہوں گے

25
تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ۟ؕ
Urdu

اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے

26
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ ۟ۙ
Urdu

ہرگز نہیں، جب جان حلق تک پہنچ جائے گی

27
وَقِیْلَ مَنْ ٚ رَاقٍ ۟ۙ
Urdu

اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا

28
وَّظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُ ۟ۙ
Urdu

اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے

29
وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ ۟ۙ
Urdu

اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی

30
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىِٕذِ لْمَسَاقُ ۟ؕ۠
Urdu

وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا

31
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰى ۟ۙ
Urdu

مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی

32
وَلٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰى ۟ۙ
Urdu

بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا

33
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤی اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰى ۟ؕ
Urdu

پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا

34
اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى ۟ۙ
Urdu

یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے

35
ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى ۟ؕ
Urdu

ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے

36
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًی ۟ؕ
Urdu

کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟

37
اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰى ۟ۙ
Urdu

کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟

38
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى ۟ۙ
Urdu

پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے

39
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَالْاُ ۟ؕ
Urdu

پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں

40
اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنْ یُّحْیِ الْمَوْتٰى ۟۠
Urdu

کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر زندہ کر دے؟