Surah Az-Zalzala (Zilzaal)
سُورَةُ الزَّلۡزَلَةِSurah Az-Zalzalah describes the earth's violent shaking on Judgment Day when it will reveal all that occurred on it and people will see their deeds.
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا ۟ۙ
جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی
وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَا ۟ۙ
اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی
وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَا ۟ۚ
اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے
یَوْمَىِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا ۟ؕ
اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰی لَهَا ۟ؕ
کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا
یَوْمَىِٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْ ۟ؕ
اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗ ۟ؕ
پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ ۟۠
اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا