84

Surah Al-Inshiqaaq

سُورَةُ الانشِقَاقِ
The Splitting Open 25 Ayahs Meccan Juz 30

Surah Al-Inshiqaq describes the sky splitting and the earth flattening on Judgment Day. It mentions receiving records in the right or left hand.

1
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ۟ۙ
Urdu

جب آسمان پھٹ جائے گا

2
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۟ۙ
Urdu

اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے

3
وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ۟ؕ
Urdu

اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی

4
وَاَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَتَخَلَّتْ ۟ۙ
Urdu

جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی

5
وَاَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۟ؕ
Urdu

اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)

6
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰی رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِ ۟ۚ
Urdu

اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا

7
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ ۟ۙ
Urdu

تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

8
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًا ۟ۙ
Urdu

اس سے حساب آسان لیا جائے گا

9
وَّیَنْقَلِبُ اِلٰۤی اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۟ؕ
Urdu

اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا

10
وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖ ۟ۙ
Urdu

اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا

11
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا ۟ۙ
Urdu

وہ موت کو پکارے گا

12
وَّیَصْلٰی سَعِیْرًا ۟ؕ
Urdu

اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا

13
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ۟ؕ
Urdu

یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا

14
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَ ۟ۚۛ
Urdu

اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا

15
بَلٰۤی ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًا ۟ؕ
Urdu

ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا

16
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ۟ۙ
Urdu

ہمیں شام کی سرخی کی قسم

17
وَالَّیْلِ وَمَا وَسَقَ ۟ۙ
Urdu

اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی

18
وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ۟ۙ
Urdu

اور چاند کی جب کامل ہو جائے

19
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ ۟ؕ
Urdu

کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے

20
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ ۟ۙ
Urdu

تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے

21
وَاِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ ۟
Urdu

اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے

22
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ ۟ؗۖ
Urdu

بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں

23
وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ ۟ؗۖ
Urdu

اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے

24
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو

25
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ ۟۠
Urdu

ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے