Surah Al-Ma’aarij
سُورَةُ المَعَارِجِSurah Al-Ma'arij describes the Day of Judgment when angels ascend to Allah. It outlines human nature and the qualities that lead to success.
سَاَلَ سَآىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ ۟ۙ
A supplicant asked for a punishment bound to happen
مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌ ۟ۙ
To the disbelievers; of it there is no preventer.
کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِ ۟ؕ
[It is] from Allah, owner of the ways of ascent.
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے
تَعْرُجُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَالرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍ ۟ۚ
The angels and the Spirit will ascend to Him during a Day the extent of which is fifty thousand years.
ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا ۟
So be patient with gracious patience.
پس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًا ۟ۙ
Indeed, they see it [as] distant,
یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں
وَّنَرٰىهُ قَرِیْبًا ۟ؕ
But We see it [as] near.
اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ ۟ۙ
On the Day the sky will be like murky oil,
(وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا
وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ ۟ۙ
And the mountains will be like wool,
اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے
وَلَا یَسْـَٔلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًا ۟ۚۖ
And no friend will ask [anything of] a friend,
اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِىِٕذٍ بِبَنِیْهِ ۟ۙ
They will be shown each other. The criminal will wish that he could be ransomed from the punishment of that Day by his children
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو
وَصَاحِبَتِهٖ وَاَخِیْهِ ۟ۙ
And his wife and his brother
اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو
وَفَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُـْٔوِیْهِ ۟ۙ
And his nearest kindred who shelter him
اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا
وَمَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِ ۟ۙ
And whoever is on earth entirely [so] then it could save him.
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے
كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰی ۟ۙ
No! Indeed, it is the Flame [of Hell],
ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰی ۟ۚۖ
A remover of exteriors.
جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَتَوَلّٰی ۟ۙ
It invites he who turned his back [on truth] and went away [from obedience]
پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری
وَجَمَعَ فَاَوْعٰی ۟
And collected [wealth] and hoarded.
اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًا ۟ۙ
Indeed, mankind was created anxious:
انسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًا ۟ۙ
When evil touches him, impatient,
جب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے
وَّاِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا ۟ۙ
And when good touches him, withholding [of it],
اور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَ ۟ۙ
Except the observers of prayer -
مگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں) جو نماز پڑھنے والے ہیں
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰی صَلَاتِهِمْ دَآىِٕمُوْنَ ۟
Those who are constant in their prayer
جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں
وَالَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ ۟
And those within whose wealth is a known right
جن کے مالوں میں،
لِّلسَّآىِٕلِ وَالْمَحْرُوْمِ ۟
For the petitioner and the deprived -
سائل اور محروم کا ایک حق مقرر ہے
وَالَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ ۟
And those who believe in the Day of Recompense
جو روز جزا کو برحق مانتے ہیں
وَالَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ ۟ۚ
And those who are fearful of the punishment of their Lord -
جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ ۟
Indeed, the punishment of their Lord is not that from which one is safe -
کیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو
وَالَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ ۟ۙ
And those who guard their private parts
جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
اِلَّا عَلٰۤی اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ ۟ۚ
Except from their wives or those their right hands possess, for indeed, they are not to be blamed -
بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں
فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ ۟ۚ
But whoever seeks beyond that, then they are the transgressors -
البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں
وَالَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ ۟
And those who are to their trusts and promises attentive
جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں
وَالَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآىِٕمُوْنَ ۟
And those who are in their testimonies upright
جو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں
وَالَّذِیْنَ هُمْ عَلٰی صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَ ۟ؕ
And those who [carefully] maintain their prayer:
اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں
اُولٰٓىِٕكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ ۟ؕ۠
They will be in gardens, honored.
یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَ ۟ۙ
So what is [the matter] with those who disbelieve, hastening [from] before you, [O Muhammad],
پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے،
عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ ۟
[To sit] on [your] right and [your] left in separate groups?
گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍ ۟ۙ
Does every person among them aspire to enter a garden of pleasure?
کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟
كَلَّا ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ ۟
No! Indeed, We have created them from that which they know.
ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَالْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَ ۟ۙ
So I swear by the Lord of [all] risings and settings that indeed We are able
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں
عَلٰۤی اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ ۙ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ ۟
To replace them with better than them; and We are not to be outdone.
کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَیَلْعَبُوْا حَتّٰی یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ ۟ۙ
So leave them to converse vainly and amuse themselves until they meet their Day which they are promised -
لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے
یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰی نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَ ۟ۙ
The Day they will emerge from the graves rapidly as if they were, toward an erected idol, hastening.
جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ ۟۠
Their eyes humbled, humiliation will cover them. That is the Day which they had been promised.
اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے