70

Surah Al-Ma’aarij

سُورَةُ المَعَارِجِ
The Ascending Stairways 44 Ayahs Meccan Juz 29

Surah Al-Ma'arij describes the Day of Judgment when angels ascend to Allah. It outlines human nature and the qualities that lead to success.

1
سَاَلَ سَآىِٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ ۟ۙ
Urdu

مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے

2
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌ ۟ۙ
Urdu

کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں

3
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِ ۟ؕ
Urdu

اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے

4
تَعْرُجُ الْمَلٰٓىِٕكَةُ وَالرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍ ۟ۚ
Urdu

ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے

5
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا ۟
Urdu

پس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر

6
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًا ۟ۙ
Urdu

یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں

7
وَّنَرٰىهُ قَرِیْبًا ۟ؕ
Urdu

اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں

8
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ ۟ۙ
Urdu

(وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا

9
وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ ۟ۙ
Urdu

اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے

10
وَلَا یَسْـَٔلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًا ۟ۚۖ
Urdu

اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا

11
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِىِٕذٍ بِبَنِیْهِ ۟ۙ
Urdu

حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو

12
وَصَاحِبَتِهٖ وَاَخِیْهِ ۟ۙ
Urdu

اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو

13
وَفَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُـْٔوِیْهِ ۟ۙ
Urdu

اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا

14
وَمَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِ ۟ۙ
Urdu

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے

15
كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰی ۟ۙ
Urdu

ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی

16
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰی ۟ۚۖ
Urdu

جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی

17
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَتَوَلّٰی ۟ۙ
Urdu

پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری

18
وَجَمَعَ فَاَوْعٰی ۟
Urdu

اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا

19
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًا ۟ۙ
Urdu

انسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے

20
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًا ۟ۙ
Urdu

جب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے

21
وَّاِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا ۟ۙ
Urdu

اور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے

22
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَ ۟ۙ
Urdu

مگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں) جو نماز پڑھنے والے ہیں

23
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰی صَلَاتِهِمْ دَآىِٕمُوْنَ ۟
Urdu

جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں

24
وَالَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ ۟
Urdu

جن کے مالوں میں،

25
لِّلسَّآىِٕلِ وَالْمَحْرُوْمِ ۟
Urdu

سائل اور محروم کا ایک حق مقرر ہے

26
وَالَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ ۟
Urdu

جو روز جزا کو برحق مانتے ہیں

27
وَالَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ ۟ۚ
Urdu

جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں

28
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ ۟
Urdu

کیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو

29
وَالَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ ۟ۙ
Urdu

جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

30
اِلَّا عَلٰۤی اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ ۟ۚ
Urdu

بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں

31
فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ ۟ۚ
Urdu

البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں

32
وَالَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ ۟
Urdu

جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں

33
وَالَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآىِٕمُوْنَ ۟
Urdu

جو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں

34
وَالَّذِیْنَ هُمْ عَلٰی صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَ ۟ؕ
Urdu

اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں

35
اُولٰٓىِٕكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ ۟ؕ۠
Urdu

یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے

36
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَ ۟ۙ
Urdu

پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے،

37
عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ ۟
Urdu

گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟

38
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍ ۟ۙ
Urdu

کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟

39
كَلَّا ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ ۟
Urdu

ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں

40
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَالْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَ ۟ۙ
Urdu

پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں

41
عَلٰۤی اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ ۙ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ ۟
Urdu

کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے

42
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَیَلْعَبُوْا حَتّٰی یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ ۟ۙ
Urdu

لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے

43
یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰی نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَ ۟ۙ
Urdu

جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں

44
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ ۟۠
Urdu

اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے