56

Surah Al-Waaqia

سُورَةُ الوَاقِعَةِ
The Inevitable 96 Ayahs Meccan Juz 27

Surah Al-Waqi'ah describes the Day of Judgment and divides humanity into three groups: the foremost, the people of the right, and the people of the left.

1
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِیمِ إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
Urdu

جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا

2
لَیۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ
Urdu

تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا

3
خَافِضَةࣱ رَّافِعَةٌ
Urdu

وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی

4
إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجࣰّا
Urdu

زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی

5
وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسࣰّا
Urdu

اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے

6
فَكَانَتۡ هَبَاۤءࣰ مُّنۢبَثࣰّا
Urdu

کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے

7
وَكُنتُمۡ أَزۡوَ ٰ⁠جࣰا ثَلَـٰثَةࣰ
Urdu

تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے

8
فَأَصۡحَـٰبُ ٱلۡمَیۡمَنَةِ مَاۤ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡمَیۡمَنَةِ
Urdu

دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا

9
وَأَصۡحَـٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَاۤ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
Urdu

اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا

10
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلسَّـٰبِقُونَ
Urdu

اور آگے والے تو پھر آگے وا لے ہی ہیں

11
أُو۟لَـٰۤىِٕكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
Urdu

وہی تو مقرب لوگ ہیں

12
فِی جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِیمِ
Urdu

نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے

13
ثُلَّةࣱ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِینَ
Urdu

اگلوں میں سے بہت ہوں گے

14
وَقَلِیلࣱ مِّنَ ٱلۡـَٔاخِرِینَ
Urdu

اور پچھلوں میں سے کم

15
عَلَىٰ سُرُرࣲ مَّوۡضُونَةࣲ
Urdu

مرصع تختوں پر

16
مُّتَّكِـِٔینَ عَلَیۡهَا مُتَقَـٰبِلِینَ
Urdu

تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے

17
یَطُوفُ عَلَیۡهِمۡ وِلۡدَ ٰ⁠نࣱ مُّخَلَّدُونَ
Urdu

اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے

18
بِأَكۡوَابࣲ وَأَبَارِیقَ وَكَأۡسࣲ مِّن مَّعِینࣲ
Urdu

لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے

19
لَّا یُصَدَّعُونَ عَنۡهَا وَلَا یُنزِفُونَ
Urdu

جسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا

20
وَفَـٰكِهَةࣲ مِّمَّا یَتَخَیَّرُونَ
Urdu

اور وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ پھل پیش کریں گے جسے چاہیں چن لیں

21
وَلَحۡمِ طَیۡرࣲ مِّمَّا یَشۡتَهُونَ
Urdu

اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں

22
وَحُورٌ عِینࣱ
Urdu

اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی

23
كَأَمۡثَـٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ
Urdu

ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی

24
جَزَاۤءَۢ بِمَا كَانُوا۟ یَعۡمَلُونَ
Urdu

یہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے

25
لَا یَسۡمَعُونَ فِیهَا لَغۡوࣰا وَلَا تَأۡثِیمًا
Urdu

وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے

26
إِلَّا قِیلࣰا سَلَـٰمࣰا سَلَـٰمࣰا
Urdu

جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی

27
وَأَصۡحَـٰبُ ٱلۡیَمِینِ مَاۤ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡیَمِینِ
Urdu

اور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا

28
فِی سِدۡرࣲ مَّخۡضُودࣲ
Urdu

وہ بے خار بیریوں

29
وَطَلۡحࣲ مَّنضُودࣲ
Urdu

اور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں

30
وَظِلࣲّ مَّمۡدُودࣲ
Urdu

اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں

31
وَمَاۤءࣲ مَّسۡكُوبࣲ
Urdu

اور ہر دم رواں پانی

32
وَفَـٰكِهَةࣲ كَثِیرَةࣲ
Urdu

اور کبھی ختم نہ ہونے والے

33
لَّا مَقۡطُوعَةࣲ وَلَا مَمۡنُوعَةࣲ
Urdu

اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں

34
وَفُرُشࣲ مَّرۡفُوعَةٍ
Urdu

اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے

35
إِنَّاۤ أَنشَأۡنَـٰهُنَّ إِنشَاۤءࣰ
Urdu

ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے

36
فَجَعَلۡنَـٰهُنَّ أَبۡكَارًا
Urdu

اور انہیں با کرہ بنا دیں گے

37
عُرُبًا أَتۡرَابࣰا
Urdu

اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن

38
لِّأَصۡحَـٰبِ ٱلۡیَمِینِ
Urdu

یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے

39
ثُلَّةࣱ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِینَ
Urdu

وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے

40
وَثُلَّةࣱ مِّنَ ٱلۡـَٔاخِرِینَ
Urdu

اور پچھلوں میں سے بھی بہت

41
وَأَصۡحَـٰبُ ٱلشِّمَالِ مَاۤ أَصۡحَـٰبُ ٱلشِّمَالِ
Urdu

اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا

42
فِی سَمُومࣲ وَحَمِیمࣲ
Urdu

وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی

43
وَظِلࣲّ مِّن یَحۡمُومࣲ
Urdu

اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے

44
لَّا بَارِدࣲ وَلَا كَرِیمٍ
Urdu

جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ

45
إِنَّهُمۡ كَانُوا۟ قَبۡلَ ذَ ٰ⁠لِكَ مُتۡرَفِینَ
Urdu

یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے

46
وَكَانُوا۟ یُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِیمِ
Urdu

اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے

47
وَكَانُوا۟ یَقُولُونَ أَىِٕذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابࣰا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
Urdu

کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟

48
أَوَءَابَاۤؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
Urdu

اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟"

49
قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِینَ وَٱلۡـَٔاخِرِینَ
Urdu

اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب

50
لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِیقَـٰتِ یَوۡمࣲ مَّعۡلُومࣲ
Urdu

ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے